جعلی بھرتیوں کا نیا مقدمہ، عدالت نے محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کر لی
لاہور: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف جعلی بھرتیوں کے نئے مقدمہ میں عدالت نے محمد خان بھٹی کی ضمانت میں منظور کر لی۔
عدالت نے 5، 5 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد فیصل احمد نے فیصلہ سنایا۔
پراسیکیوشن نے محمد خان بھٹی کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم نے میرٹ کے برعکس من پسند افراد کو جعل سازی سے بھرتی کیا۔