اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے نامزد 10 امیدواروں کے نام سامنے آ گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے نامزد کردہ 10 امیدواروں کے نام سامنے آ گئے۔

21 دسمبر کو طلب جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ججز کے تقرر پر بھی غور کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 21 دسمبردن 4 بجے کانفرنس روم میں ہو گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 2 امیدواروں کے نام دیئے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعظم خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے ایڈووکیٹ کاشف علی ملک کا نام تجویز کیا گیا ہے، اسلام آباد بار کونسل کے نمائندے ذوالفقار علی کی جانب سے ایڈووکیٹ سید قمر حسین شاہ سبزواری کا نام تجویز کیا گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے ایڈووکیٹ سلطان مظہر شیر خان کو نامزد کیا گیا ہے، روشن خورشید بروچہ کی جانب سے ایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور کو نامزد کیا گیا ہے۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے 4 نام تجویز کیے گئے، نامزدگیوں میں قمر حسین سبزواری، عمر اسلم خان، دانیال اعجاز اور کاشف علی شامل ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں