وزرات داخلہ کے 175 جعلی اسلحہ لائسنس جاری کئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزرات داخلہ کے 175 جعلی اسلحہ لائسنس جاری کئے جانے کا انکشاف کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق جعلی لائسنس بنانے میں ملوث نادرا اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، نادرا اہلکار نے جعلی لائسنس بنانے کا اعتراف بھی کر لیا۔

اہلکار وزرات داخلہ کا جعلی لیٹر لگا کر نادرا کے سسٹم میں اپ لوڈ کرتا تھا ، ایف آئی اے نے اہلکار کے بیان کی روشنی میں تحیقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق اسلحہ لائسنس جون اگست اور ستمبر کے دوران جاری ہوئے، جعلی اسلحہ لائسنس ہولڈر کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں