ایلون مسک کی دولت میں مزید اضافہ، مجموعی مالیت 400 ارب ڈالر سے متجاوز

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے نیا سنگِ میل عبور کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی مالیت 400 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے، ایلون مسک کی یہ کامیابی بنیادی طور پر ٹیسلا اور سپیس ایکس کے شیئرز کی قیمت سے منسلک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی کی دولت میں یہ اضافہ ایک حالیہ معاہدے کے بعد ہوا ہے جس کے تحت ان کی کمپنی سپیس ایکس اور اس کے سرمایہ کاروں نے 1.25 ارب ڈالرز کے شیئرز خریدنے پر اتفاق کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سپیس ایکس اور اس کے سرمایہ کاروں کی 1.25 ارب ڈالرز کے شیئرز کی خریداری کے بعد کمپنی کی قدر میں تقریباً 50 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا اور کمپنی کی قدر 350 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 440 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں بھی تقریباً 65 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے تقریباً 270 ملین ڈالرز کا تعاون کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں