سپریم کورٹ: 26 ویں آئینی ترامیم کیخلاف دائر تمام درخواستوں کو ڈائری نمبر الاٹ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترامیم کے خلاف دائر تمام درخواستوں کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا گیا۔
26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں 12 سے زائد درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کی طرف سے دائر درخواستوں کو بھی نمبر لگا دیا گیا۔
بلوچستان بار کونسل کی طرف سے دائر درخواست کو 49/24 اور بلوچستان ہائی کورٹ بار کی درخواست کو 50/24 نمبر لگایا گیا۔