سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافہ، اعداد و شمار جاری کر دیئے

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافہ، سٹیٹ بینک نے ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر مارچ 2022 کے بعد 12 ارب 5 کروڑ ڈالرسے تجاوز کر گئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 58 کروڑ ڈالرسے کم ہو کر4ارب 55 کروڑ ڈالر پرآگئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں