غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ جارحیت، 24 گھنٹے میں مزید 30 فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ جارحیت جاری، 24 گھنٹے میں مزید 30 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی نسل کشی نے غزہ میں بنیادی ڈھانچے کو تباہ کن نقصان پہنچایا ، 125 زیر زمین بجلی کے ٹرانسفارمرز، 717 پانی کے کنویں شدید متاثر ہیں۔
سیوریج نیٹ ورک سمیت غزہ کے بنیادی ڈھانچہ کو بھی تباہ کر دیا گیا، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک 44 ہزار 835 افراد شہید ،1 لاکھ 6 ہزار 356 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔