بھارتی لیجنڈری اداکار راج کپور کا 100 واں جنم دن آج منایا جارہا
ممبئی: (دنیا نیوز) بھارتی لیجنڈری اداکار راج کپور کی 100 ویں سالگرہ آج منائی جارہی۔
راج کپور نے بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد سپر ہٹ فلمیں دیں، جن میں آوارہ، برسات، شری 420، چوری چوری، جاگتے رہو قابل ذکر ہیں، بالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر راج کپور ایک صدی قبل پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔
محکمہ آرکیالوجی نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے پشاور میں راج کپور کے آبائی گھر کی بحالی کا فیصلہ کیا، لیجنڈری اداکار کے آبائی گھر میں ان سے جڑی اشیا نمائش کیلئے رکھی جائیں گی۔