ٹک ٹاکر رجب بٹ کی درخواست ضمانت منظور

لاہور: (دنیا نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ کاشف علی پاشا نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

رجب بٹ کو گزشتہ روز مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

معروف یوٹیوبر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے انہیں رہائی کی اجازت دے دی، عدالت نے رجب بٹ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

دوسری جانب رجب بٹ سے تحویل میں لیا گیا، شیر کا بچہ سفاری زو میں منتقل کر دیا گیا ، تاہم مزید فیصلہ کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا، فیصلہ آنے تک شیر کا بچہ محکمہ وائلڈ لائف کی تحویل میں رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں