انسداد دہشتگردی عدالت: 24 ملزم مقدمہ سے ڈسچارج، دوبارہ گرفتار نہ کرنیکا حکم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ کوہسار پولیس نے 33 ملزمان کو عدالت پیش کر دیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے 24 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔

عدالت نے کمرہ عدالت میں ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا دیں، دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے شریک 9 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

وکیل انصر کیانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس کی جانب سے ملزموں کو دوبارہ گرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں، جس پر جج نے سختی سے پولیس کو ہدایت کہ کہ کسی بھی ڈسچارج ملزم کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں