فضل الرحمان کی افغان سفارتخانہ آمد، ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی افغان سفارتخانہ آمد، افغانستان کے سفیر سردار احمد جان شکیب سے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمان نے ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے بلندی درجات اور مغفرت کے لئے دعا کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت امارت اسلامیہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے، امارت اسلامیہ اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں