گدھا ریڑھی پر لاش ہسپتال لانے کے معاملہ پر ایس ایچ او سٹی اور اے ایس آئی معطل
جڑانوالہ:(دنیا نیوز) گدھا ریڑھی پر لاش ہسپتال لانے کے معاملہ پر ایس ایچ او سٹی اور اے ایس آئی معطل کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کو پولیس نے گدھا ریڑھی پر ہسپتال منتقل کیا تھا، لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی رانا عاصم اور اے ایس آئی تنویر کو معطل کر دیا۔