حماس نے اسرائیل کی طرف سے پیش کردہ 34 یرغمالیوں کی فہرست کی منظوری دیدی

غزہ: (دنیا نیوز) حماس نے اسرائیل کی طرف سے پیش کردہ 34 یرغمالیوں کی فہرست کی منظوری دے دی۔

عالمی میڈیا کے مطابق حماس نے کہا کہ یرغمالیوں کا تبادلہ جنگ بندی معاہدے میں کیا جائے گا، کسی بھی معاہدے کا انحصار اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء اور جنگ بندی پر ہوگا۔

حماس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ سے انخلا یا مستقل جنگ بندی کے معاملات پر اسرائیل کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں دیکھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں