عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالرز اضافے کیساتھ 2 ہزار 642 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں میں 857 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی۔