سٹاک ایکسچینج میں نان فائلرز کیخلاف گھیرا تنگ، بروکرز ایسوسی ایشن کا تحفظات کا اظہار

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نان فائلرز پر گھیرا تنگ، حکومت نے پابندی لگانے کا اشارہ دیدیا، پاکستان سٹاک بروکرز ایسوسی ایشن نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

پاکستان سٹاک بروکرز ایسوسی ایشن نے نان فائلرز پر ممکنہ پابندی پر وزارت خزانہ سے متبادل حل تلاش کرنے کی اپیل کردی، سٹاک ایکسچینج میں نان فائلز پر یکدم پابندی سے میوچل فنڈ سمیت سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

بلال فاروق زردی نے کہا کہ حکومت ٹیکس قوانین میں ترمیم سے قبل سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، حکومت 114C کے تحت نان فائلرز پر اسٹاک ایکسچیبج میں معاشی لین دین پر پابندی عائد کرنا چاہتی ہے۔

سی ای او پی ایس بی اے نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریبا 30 فیصد افراد نان فائلرز ہیں، سب سیکشن 1کے تحت سکیورٹیز میں سرمایہ کاری کا حق ہر شخص کو حاصل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں