قومی انڈر 19 ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم، کل ملائیشیا روانہ ہوگی
کراچی: (دنیا نیوز) قومی انڈر 19 ویمنز ٹیم کا 9 روزہ تربیتی کمیپ ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا کراچی میں 9 روزہ تربیتی کیمپ ختم ہوگیا، پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کل کراچی سے براستہ دبئی ملائیشیا روانہ ہو گی ۔
پاکستان ٹیم کی قیادت کومل خان کریں گی، 16 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025 تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔