تحریک آزاد ی جموں و کشمیر کے عظیم ہیرو مقبول بٹ کا آج یوم شہادت

سرینگؒر: (دنیا نیوز) تحریک آزاد ی جموں و کشمیر کے عظیم ہیرو مقبول بٹ کا آج یوم شہادت ہے۔

لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب شہید کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، مقبول بٹ مظلوم کشمیریوں کی مضبوط آواز تھے،11 فروری 1984ء کو بھارتی حکومت نے انصاف کا قتل عام کرتے ہوئے مقبول بٹ کو تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی تھی۔

مقبول بٹ شہید کا جسد خاکی ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے جیل کے احاطے میں ہی دفنا دیا گیا تھا، مقبول بٹ نے پوری زندگی کشمیری عوام کی آزادی کیلئے وقف کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں