حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں جلد ریلیف کی خوشخبری سنا دی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں قوم کو وزیراعظم کی طرف سے جلد ریلیف ملے گا۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں وزیراعظم کے اعلان سے بجلی صارفین خوش ہوں گے، اگلے 6 برسوں میں گردشی قرضوں کو اتار دیں گے، گردشی قرضے کی مد میں صارفین سے لیے پیسوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ سولر میٹرنگ سے متعلق نئی پالیسی بھی اچھی ہے، پالیسی نہ لاتے تو عام صارف 3 ہزار ارب سے زیادہ اضافی قیمت ادا کررہا ہوتا، اگلے 8 سال میں صارف کو 3 ہزار ارب کم دینا ہوں گے۔

وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے باوجود انڈسٹری کا ڈیڑھ سال میں سولر کا خرچہ پورا ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں