پاکستان میں دہشت گردی کی جا رہی ہے: گورنر سندھ

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جا رہی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ کئی بار بنایا گیا اس میں دشمن کو ناکامی ہوگی، سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر اپنی اڑان اڑ رہا ہے، پاکستان جلد اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے گا، پاکستان عنقریب معاشی لحاظ سے بہت اوپر جانے والا ہے۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے دوست ممالک پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔