ویزا پالیسیاں سخت کرنے کا مقصد امریکا کو دوبارہ عظیم، محفوظ، خوشحال بنانا ہے: ٹیمی بروس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ ویزا پالیسیاں سخت کرنے کا مقصد امریکا کو دوبارہ عظیم، محفوظ اور خوشحال بنانا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سخت پالیسیاں بنانا ہر خود مختار ملک کا حق ہے، ویزا کونسلر کو یہ سوال کرنے کا حق ہے آپ امریکا کیوں اور کیا کرنے آ رہے ہیں، امریکا جو بھی آئے وہ رویئے میں تبدیلی لائے اور اچھے شہری کی طرح پیش آئے۔
ٹیمی بروس نے کہاکہ امریکا آنے والوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، کون آپ کے ملک میں آ رہا ہے آپ اسے جانتے ہیں یا نہیں یہ ہر ملک کو پتہ ہونا چاہئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کیلئے عرب منصوبہ ٹرمپ انتظامیہ کے معیار پر پورا نہیں اُترتا، آج غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حماس کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے ہو رہا ہے، ماس یرغمالیوں کو رہا کرے اور غیر مسلح ہو جائے۔