بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیرشرعی : اسلامی نظریاتی کونسل

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیرشرعی : اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں)اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا، اسلامی نظریاتی کونسل طویل بحث کے باوجود انسانی دودھ بینک کے شرعی یا غیر شرعی ہونے سے متعلق کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جبکہ خیبر پختونخوا کے گرو چیلہ بل اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینے کے فیصلے کو غیر شرعی قرار دیدیا، اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا، اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام سے متعلق سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ اینڈ نیوناٹالوجی کے چار ماہرین کو مدعو کیا گیا جنہوں نے ار اکین کونسل کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے 33 سوالات سمیت اراکین کونسل کے کچھ مزید سوالات کے جوابات بھی دئیے، کونسل نے اس مسئلے کی حقیقی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس میں زیرغور لانے کافیصلہ کیا ، اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے ، اس کے علاوہ نکاح سے پہلے تھیلیسمیا یا دیگر متعدی امراض کا بطور اختیاری نکاح نامہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ، کونسل کے مطابق زندگی خطرے میں ڈالے بغیر انسانی اعضا کی پیوندکاری بھی کی جاسکتی ہے ، اسلامی اصطلاحات جیسے صلاۃ،آیت،مسجد وغیرہ کی انگلش ٹرانسلیشن کے بجائے اصل عربی الفاظ ہی استعمال کئے جائیں ،بجلی چوری روکنے کے لیے اہل علم و فکر آواز بلند کریں ،نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ کا پابند کیا جاسکتا ہے ، پرانے ملازمین کو مجبور نہیں کیا جاسکتا، اس فنڈ کو سودی نظام سے مکمل طور پر الگ کیا جائے ، زکواۃ کی رقوم تقسیم کرنے میں تاخیر ہر گز نہ کی جائے تاہم جب تک تقسیم کرنے میں انتظامی طور پر وقت لگے تو اس دوران اس فنڈ کو اسلامی بینکوں کے نفع بخش اکاؤنٹ میں رکھنے کی گنجائش ہے ،تاہم اگر نقصان ہو جائے تو حکومت ضامن ہو گی ،اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں