کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین نافذ

کراچی میں نئے ٹریفک  اور روڈ سیفٹی قوانین نافذ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)شہر قائد کراچی میں ٹریفک مسائل پر نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ کر دیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

روڈ سیفٹی قوانین کا فیصلہ آئی جی ٹریفک پولیس کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور محفوظ سڑکوں کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا۔نئے قوانین ٹرانسپورٹرز، موٹر سائیکل سواروں، چنگچی رکشوں پر لاگو ہوں گے ، سڑکوں پر پانی گرانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔آئی جی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ موٹر سائیکل سوار کو چین اسپاکٹ پر چین کور نصب کرنا لازمی ہو گا جبکہ ہیڈ لائٹ، ٹیل لائٹ، ہیزرڈ لائٹ اور انڈیکیٹرز درست حالت میں ہونے چاہئیں۔موٹر سائیکل سواروں کے لیے ریئر ویو مررز کا استعمال لازمی ہو گا ، لین کی پابندی موٹرسائیکل سواروں کے لیے سڑک کے بائیں طرف چلنا لازمی ہو گی، موٹر سائیکل سواروں کے درمیانی یا دائیں طرف ہونے پر جرمانہ کیا جائے گا۔گاڑیوں کے لیے جی پی ایس ٹریکر، ڈیش کیم، ریئر ویو کیم اور کیبن کیم نصب کرنا لازمی ہو گا تاکہ حادثات کی صورت میں شواہد محفوظ کیے جا سکیں۔ لین مانیٹرنگ کیمرے غلط لین پر چلنے والی گاڑی کی نشاندہی کریں گے ، خلاف ورزی دہرانے والوں کے لیے اضافی جرمانہ کیا جائیگا، ٹریفک قانون کی خلاف ورزی دوبارہ کرنے پر 2500 روپے کا اضافی جرمانہ ہو گا۔ٹریفک پولیس کی زیر صدارت اجلاس میں چنگچی رکشوں کے لیے مرحلہ وار پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں