محرر کی لیڈی کا نسٹیبل کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

محرر کی لیڈی کا نسٹیبل کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ دھلے پولیس کے محرر نے لیڈی کانسٹیبل کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، مقدمہ درج کرکے محرر کو حوالات میں بند کردیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بتایا گیا ہے کہ تھانہ دھلے پولیس میں تعینات محرر آصف باجوہ نے لیڈی کانسٹیبل کو 6 ماہ قبل مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا،اس حوالے سے لیڈی کانسٹیبل کے چچا نے پولیس کو تحریری درخواست دیکر مزید الزام عائد کیا کہ محرر آصف اسکی بھتیجی کو کھانا کھلانے کے لئے مقامی ہوٹل لیکر گیاجہاں اس نے لیڈی کانسٹیبل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اسکی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں جبکہ سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیکر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی شکایت پر سی پی او ایاز اسلم نے واقعہ کا نوٹس لے لیا جس پر محرر کے خلاف مقدمہ درج اور پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ۔سی پی او کا کہنا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کیلئے پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں