غزہ میں اسرائیلی درندگی جاری، دو صحافیوں سمیت 23 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی فورسز کے تازہ حملوں میں 23 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں الجزیرہ کے رپورٹر حسام اور صحافی منصور شہید ہوئے، اسرائیل کے غزہ پر دوبارہ حملوں میں 270 معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے۔
اسرائیلی دہشتگردی کو دنیا کےسامنے لا کر آسکر ایوارڈ جیتنے والا فلسطینی ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا، فلسطینی ڈائریکٹر حمدان بلال پر نقاب پوش اسرائیلی آباد کاروں نے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 50ہزار 144 ہوگئی،1لاکھ 13ہزار 704 فلسطینی زخمی ہیں۔