بھارت کی ایجنسی ’’را‘‘ پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی، خفیہ دستاویز منظر عام پرآگئیں

ممبئی: (دنیا نیوز) بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی، خفیہ دستاویز منظر عام پر آگئیں۔

پہلگام فالز فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’’را‘‘ کا کردار بے نقاب ہوگیا، دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’’ٹیلی گرام‘‘ کے ذریعے لیک ہوئی، دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے۔

دستاویز میں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عملدرآمد میں تضاد فالز فلیگ کا باعث بنا، دستاویز کے مطابق آئی ایس آئی پر یہ الزام 36 گھنٹے کے بعد ڈالنا ہے، میڈیا نے فالز فلیگ آپریشن کا فوری الزام پاکستان پر عائد کرکے منصوبہ خراب کردیا۔

پہلگام واقعہ انٹیلی جنس ایجنسی ’’را‘‘ کی طے اور منظور شدہ کارروائی ہے، دستاویز میں واضح ہدایات دی گئی ہیں واقعے کا بیانیہ یوں مرتب ہو کہ یہ ریاست سمیت غیر مسلموں پر حملہ بن کر ابھرے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا مودی سرکار کا وطیرہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں