پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان جاری میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنا لیے ہیں جبکہ میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔

 لاہور قلندرز کی کمان شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں میں ہے جبکہ کراچی کنگز کو ڈیوڈ وارنر لیڈ کررہے ہیں۔

لاہور قلندرز کا سکواڈ:

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی

کراچی کنگز کا سکواڈ:

ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سائفرٹ (وکٹ کیپر) ، جیمز وینس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں