بغیر ایم ٹیگ گاڑی مالکان کیلئے بُری خبر، اضافی ٹال ٹیکس ادا کرنا ہوگا
لاہور: (دنیا نیوز) موٹرویز پر سفر کرنے والے بغیر ایم ٹیگ گاڑی مالکان کیلئے بُری خبر، اضافی ٹال ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
موٹرویز پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو 15 جون سے 50 فیصد زائد ٹال ٹیکس ادا کرنا ہوگا، کم بیلنس والی گاڑیوں کو بھی 50 فیصد زائد ٹال ٹیکس دینا پڑے گا۔
اس سے پہلے بغیر ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیاں 25 فیصد زائد ٹال ٹیکس ادا کر رہی ہیں، این ایچ اے نے اس ضمن میں تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔