واشنگٹن میں امریکی فوج کی 250 ویں سالگرہ پر پریڈ، ٹرمپ کی اہلیہ سمیت شرکت

واشنگٹن: (دنیا نیوز) واشنگٹن ڈی سی میں امریکی فوج کی 250 ویں سالگرہ پر پریڈ ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ سمیت تقریب میں شرکت کی۔

امریکی جدید جنگی سازوسامان کی نمائش کی گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں، دشمنوں کو بتانا چاہتا ہوں ہماری فوج کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجی ہر خطرے کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، آج ہم نے دنیا کی تاریخ بدل دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں