چکوال اور گردونواح میں بارش کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

چکوال: (دنیا نیوز) چکوال اور گردونواح میں بارش کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ، 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، چکوال، کلرکہار، چوآسیدن شاہ میں سیلابی ایمرجنسی نافذ کردی گئی، مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا گیا، ریسکیو1122 کے مطابق شہریوں کی منتقلی جاری رہی۔

اہم سرکاری عمارتوں میں پانی داخل ہوگیا، مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے، ڈی سی چکوال کی واسا اور ریسکیو سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی، ہسپتالوں میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو و ریلیف میں تمام تر وسائل و معاونت فراہم کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں