پی ایس 9 ضمنی انتخاب:غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے آغا شہباز کامیاب

شکار پور:(دنیا نیوز) پی ایس 9 کے مکمل 178 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار آغا شہباز درانی نے 73954 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔

دوسری جانب جے یوآئی کے امیدوار رشد اللہ شاہ 9412 ووٹ حاصل کرسکے، آغا شہباز درانی کی جیت پر کارکنان کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما اورکارکنان کوٹ درانی پہنچ گئے اور آغا شہباز درانی کو مبارک دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں 2 لاکھ 77 ہزار 792 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں ایک لاکھ 48 ہزار 310 مرد جبکہ ایک لاکھ 29 ہزار 482 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں