بہاولنگر: تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
بہاولنگر: (دنیا نیوز) چشتیاں روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے راستے سے گزرتا ہوا شخص جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے باعث راہگیر شخص موقع پر جان کی بازی ہار گیا جس کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق شخص کی شناخت محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 38 سال ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے دستیاب شواہد کی روشنی میں ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔