چین نے امریکا کی وینزویلا پر اقتصادی پابندیوں کی شدید مخالفت کر دی

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے امریکا کی جانب سے وینزویلا پر عائد اقتصادی پابندیوں اور تیل بردار جہازوں کی بلاکنگ کے اقدام کی شدید مخالفت کر دی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین یکطرفہ جبر کی مخالفت کرتا ہے اور ممالک کے حق خودارادیت اور قومی وقار کا دفاع کرتا ہے۔

چین نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو وینزویلا کے موقف کی حمایت کرنی چاہئے، جو اپنے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع کر رہا ہے، واضح رہے امریکا نے اس ہفتے وینزویلا کے تیل بردار جہازوں پر مکمل بلاک کر دینے کا حکم دیا تھا اور اس کے ساتھ ہی جنوبی سمندری علاقے میں فوجی طاقت میں اضافے کا اعلان کیا۔

چین وینزویلا کا سب سے بڑا تیل خریدار ہے اور دسمبر میں اس کی تیل کی خریداری 600,000 بیرل فی دن تک پہنچنے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں