بنوں: ٹاؤن شپ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
بنوں: (دنیا نیوز) بنوں کے علاقے ٹاؤن شپ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں، جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی شخص کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔