سندھ رینجرز و پولیس کا گھوٹکی میں آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک، 27 زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز اور پولیس کا اندرون سندھ ضلع گھوٹکی میں مشترکہ آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک، 27 زخمی ہو گئے۔
آپریشن کراس بند خان گڑھ چوک میں اندھڑ،لاٹھانی، بکھرانی، شیخانی، مزاری جرائم پیشہ گینگز کے خلاف کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں بدنام زمانہ ڈاکوعبداللہ دشتی، ہزاراعرف لالا شیخانی، آذان عرف چھلو سمیت دیگر شامل تھے۔
صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس سے ضلع گھوٹکی اوباڑو کےقریب مسلح ڈاکوؤں نے 18 مسافروں کو بس سے اتار کر اغوا کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکو ہزارہ عرف لالا شیخانی اور آذان عرف چھلو پر پنجاب پولیس نے 50، 50 لاکھ انعامی رقم مقرر کر رکھی تھی۔