کراچی میں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا
کراچی: (دنیا نیوز) آرٹس کونسل کراچی میں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا جس کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شرکت کی۔
آرٹس کونسل کراچی میں 18ویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک کے بعد قومی ترانہ بجا کر کیا گیا، تقریب میں عالمی اردو کانفرنس پر بنائی گئی شو ریل پیش کی گئی، تقریب میں طلبہ اور عوام نے شرکت کی، اس موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔
— Arts Council of Pakistan Karachi (@ACPKHI) December 25, 2025
صدر آرٹس کونسل نے افتتاحی تقریب میں خطبہ استقبالیہ اور ادیب ناصر عباس نیئر نے کلیدی خطبہ پیش کیا، جناح اور آج کا پاکستان کے عنوان سے نشست میں قیام پاکستان، سقوط ڈھاکا، وطن کے ماضی، حال اور مستقبل پر گفتگو ہوئی، مقررین نے عالمی اردو کانفرنس کو فکری مکالمے کا مرکز قرار دیا۔
— Arts Council of Pakistan Karachi (@ACPKHI) December 25, 2025
عالمی اردو کانفرنس کے پہلے روز کا اختتام سندھی مشاعرے پر ہوا، کانفرنس کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے دن سندھی، پنجابی، پختون اور بلوچ ادب پر بھی نشستیں ہوں گی۔