
پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں پر پابندی لگائی، کارروائی مالی گرانٹس کے استعمال کی مکمل تفصیلات اور ریکارڈ جمع نہ کرانے پر کی گئی۔
پی ایس بی کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو مالی سال 23-2022 میں 32 ملین روپے گرانٹ فراہم کی گئی تھی۔
مالی سال 24-2023 میں 33 ملین روپے کی گرانٹس فراہم کی گئی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے 6 عہدیداران پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پی ایس بی کے مطابق صدر مدثر رزاق آرائیں، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز قرۃ العین، تنویر احمد، محمد ریاض اور خزانچی سہیل احمد پابندی لگنے والوں میں شامل ہیں۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق پابندی کا شکار افراد پابندی کے بعد قومی یا بین الاقوامی سپورٹس سرگرمیوں کے اہل نہیں ہوں گے۔
سے اہم مضامین پڑھیئے