بلاول بھٹو سے ناصر شاہ اور سعید غنی کی ملاقات، محکموں کی کارکردگی بارے آگاہ کیا
کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے ملاقات کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے ملاقات کے دوران پارٹی قیادت کو اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا، بلاول بھٹو سے ارکان سندھ اسمبلی ممتاز چانڈیو اور سجیلا لغاری نے بھی ملاقاتیں کی۔
انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو عوامی مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی، خواتین کے سیاست میں زیادہ سے زیادہ کردار پر گفتگو ہوئی۔