عظمیٰ بخاری کا پنجاب کی ڈیفامیشن کورٹ میں پہلا کیس دائر کرنے کا اعلان
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں ڈیفامیشن کورٹ میں پہلا کیس دائر کرنے کی تیاری، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے باضابطہ اعلان کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے الزامات پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات لگائے گئے، میں انہیں نہیں چھوڑوں گی۔
اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے سوال کرنے والے عظمیٰ بخاری کے پیڈ ملازم ہیں۔
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے الزامات کو بے بنیاد، جھوٹا اور کردار کشی قرار دیا اور کہا کہ صحافیوں کو ذاتی ملازم کہنا توہین آمیز ہے، مجھ پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بیان سیاسی اختلاف نہیں بلکہ ہتکِ عزت ہے، یہ ڈیفامیشن عدالت میں لے کر جارہی ہوں، سچ اور جھوٹ کا فیصلہ اب عدالت کرے گی۔