رحیم یار خان: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
رحیم یار خان: (دنیا نیوز) ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ موٹروے ایم 5 اقبال آباد انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ٹرالر کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا۔