ٹرمپ کا گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم، برطانوی اخبار
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق سینئر امریکی فوجی حملے کے منصوبے کے مخالف ہیں، جبکہ صدارتی مشیر اسٹفن ملر سمیت کئی اہلکار گرین لینڈ پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ مڈٹرم الیکشن سے پہلے ووٹرز کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، گرین لینڈ پر حملے سے امریکا اور برطانیہ میں اختلاف پیدا ہوگا۔
برطانوی اخبار نے مزید لکھا کہ گرین لینڈ پر حملے کی صورت میں نیٹو اتحاد ٹوٹ جائے گا، ڈنمارک امریکا کو گرین لینڈ تک مکمل رسائی بھی دے سکتا ہے۔