میرپور ماتھیلو میں پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار
میرپورماتھیلو: (دنیا نیوز) میرپور ماتھیلو میں پولیس مقابلہ ہوا، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بیلو میرپور پولیس کا لنک روڈ پر مسلح ملزموں کے ساتھ مقابلہ ہوا، پکڑے گئے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکو واجد علی پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔