میانوالی: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

میانوالی: (دنیا نیوز) تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

شادیہ انور چوک پر لڑکا روڈ کراس کررہا تھا، دھند کے باعث ڈرائیور کو روڈ کراس کرتے لڑکا نظر نہ آیا، حادثے کے باعث نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متوفی کی شناخت محمد عدیل کے نام سے ہوئی ہے، کار ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں