نیویارک میں خطرناک سردی، لوگ گھروں سے نہ نکلیں: گورنر کیتھی، میئر ظہران ممدانی

نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک کی گورنر کیتھی نے کہا کہ نیویارک کو کئی برسوں سے شدید موسم سرما کے طوفان کا سامنا ہے۔

نیویارک کی گورنر کیتھی اور میئر طہران ممدانی کی مشترکہ پریس کانفرنس کی، گورنر کیتھی نے کہا کہ نیویارک بھر میں انتہائی سخت، ہڈیوں کو جما دینے والی اور خطرناک سردی ہے، نیویارک کے واٹر ٹاؤن شہر میں منفی 34 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گورنر کیتھی نے مزید کہا کہ کوپن ہیگن گاؤں میں منفی 49 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہوا، نیویارک کے مختلف حصوں میں 8 سے 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ عوام غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک سٹی میں اب تک 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آج نیویارک سٹی کے سکولوں میں آن لائن کلاسز ہوں گی، شہری گھروں میں رہیں اور ٹی وی پر پرانے شو دیکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے وسائل استعمال کر رہے ہیں، عملے کی تعداد 2 ہزار سے بڑھا کر اڑھائی ہزار کردی گئی، برف ہٹانے کیلئے عملہ 12 گھنٹے کی شفٹوں میں کام کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں