مبینہ جہیز کم پڑنے پر ساس سسر نے پٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی
فیروزوالہ: (دنیا نیوز) مبینہ جہیز کم پڑنے پر ساس اور سسر نے پٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی۔
حیدر روڈ کی رہائشی ثناء کی سات ماہ قبل مصطفیٰ سے شادی ہوئی تھی، ریسکیو عملہ کے مطابق آگ لگنے سے ثناء کا 70 فیصد جسم جھلس گیا۔
ریسکیو عملہ کے مطابق لڑکی کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جس کی حالت تشویشناک ہے۔
آگ لگانے کے بعد ساس سسر فرار ہو گئے، چیخ و پکار پر لوگ اکٹھا ہو گئے، اہل علاقہ نے ریسکیو اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی، حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔