کوہستان کرپشن سکینڈل کیس، 8 ملزمان کی جائیدادوں اور گاڑیوں سے دستبرداری کی درخواست منظور

پشاور: (دنیا نیوز) عدالت نے کوہستان کرپشن سکینڈل کیس میں 8 ملزمان کی جائیدادوں اور گاڑیوں سے دستبرداری کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت میں کوہستان کرپشن کیس میں نامز ملزمان کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ظفرخان نے کی۔

ملزمان عدالت کے رو برو 8 قیمتی گاڑیوں،2 پلاٹس ایک بنگلہ، ایک مکان اور دیگر اثاثوں سے دستبردارہوئے۔

ملزموں کے مطابق گاڑیاں اور تمام جائیدادیں مرکز ی ملزم قیصر اقبال نے ہمارے نام پر خریدی ہیں، بے نامی داروں میں مرکزی ملزم کی دو بہنیں، ڈرائیور، بہنوئی اور دیگر قریبی رشتہ دار شامل ہیں۔

عدالت نے ملزمان کے اثاثوں سے مزید قانونی کارروائی کیلئے چیئرمین نیب کو احکامات جاری کر دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں