اسرائیلی جارحیت جاری، 3 بچیوں سمیت 31 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی غزہ میں جارحیت جاری، صبح سے اب تک غزہ شہر میں 3 فلسطینی بچیوں سمیت 31 افراد شہید، متعدد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رہائشی علاقے اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، کئی مکان اور گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی بربریت سے 524 افراد شہید ہوچکے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ غربی کنارے میں 13 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 71 ہزار 769 ہوگئی، 1 لاکھ 71 ہزار 483 فلسطینی زخمی ہو چکے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے اتوار کو پیدل آمد و رفت کیلئے رفاہ کراسنگ کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے، رفاہ کراسنگ سے غزہ میں آنے جانے کی اجازت مصر کی ہم آہنگی سے ہوگی۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ رفاہ بارڈر آنے والے افراد کو سکیورٹی کلیئرنس پہلے حاصل کرنا ضروری ہوگی۔