پنجاب بھر میں 6 اور 7 فروری 2026 کو عام تعطیلات کا اعلان
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی حکومت نے پنجاب بھر میں 6 اور 7 فروری 2026 کو عام تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے 2 روزہ عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ 6، 7 فروری کو صوبے بھر میں دفاتر بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا بسنت پر جشن کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں دو دن کی چھٹی ہو گئی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔