AI ایجنٹس یو اے ای طلباء کیلئے روزگار کے مواقع تلاش میں مددگار

دبئی: (سید مدثر خوشنود) مائیکروسافٹ نے متحدہ عرب امارات میں طلباء کے لیے جدید مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایجنٹس متعارف کرائے ہیں جو روزگار تلاش کرنے اور کیریئر کے مواقع میں معاونت فراہم کریں گے۔

یہ جدید AI نظام طلباء کے تعلیمی پس منظر، دلچسپیوں اور صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب ملازمتوں، انٹرنشپس اور تربیتی پروگراموں تک رسائی آسان بنائے گا۔

حکام کے مطابق نئے AI ایجنٹس کو خاص طور پر اس بات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ طلباء کو موجودہ ملازمت کے مواقع، انٹرنشپس اور کیریئر کی ترقی کے راستوں سے آگاہ کریں، ساتھ ہی ریزیومے بنانے اور انٹرویو کی تیاری جیسے معاون ٹولز بھی فراہم کریں گے، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مارکیٹ کی ضروریات کے درمیان بہتر ہم آہنگی ممکن ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے ملازمتوں کی تلاش کو زیادہ مؤثر، تیز اور شخصی بنایا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف طلباء بلکہ کاروباری شعبے کو بھی فائدہ ہوگا، اس اقدام سے توقع کی جا رہی ہے کہ نوجوان طلباء اپنی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع حاصل کر سکیں گے اور مستقبل کے کیریئر کے راستے ہموار ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں