ترلائی کلاں خود کش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہو گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترلائی کلاں خود کش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 33 ہوگئی۔

عباس مہدی نجی یونیورسٹی میں سائبر سکیورٹی کا طالبعلم تھا، 11 شہدا کی نماز جنازہ امام بارگاہ خدیجۃالکبریٰ کے باہر ادا کی گئی۔

شہید 3 افراد کی نماز جنازہ جی نائن امام بارگاہ میں ادا کی گئی، آئی جی اسلام آباد سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

شہید انسپکٹر بہادر علی کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی، خودکش دھماکے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا تو اس نے پہلے فائرنگ کی اور پھر خود کو اڑا لیا، حملے میں 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، بال بیرنگ کی تعداد بہت زیادہ تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں