سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، 1900 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 074 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 896 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 83 ہزار 49 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں